ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپور اور منڈگوڈ میں بندوق کے لائسنس کی تجدید کے لئے مہم

سداپور اور منڈگوڈ میں بندوق کے لائسنس کی تجدید کے لئے مہم

Fri, 03 Nov 2017 21:14:27    S.O. News Service

کاروار 3؍نومبر(ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سداپور اور منڈگوڈ میں بندوقوں کے لائسنس کی تجدید کے لئے مہم چلائی جائے گی۔

اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تعلقہ جات میں فصلوں کی حفاظت اور خود کے دفاع کے لیے جن لوگوں نے ہتھیار رکھنے کے لائسنس حاصل کیے ہیں اور اس کی میعاد آئندہ 3مہینوں کے اندر ختم ہونے والی ہے ، ان لوگو ں کے لائسنس رینیو کردئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس سے پہلے تجدید کے لئے جتنی بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں ان سب کو اس مہم کے دوران نپٹادیا جائے گا۔اس کے لیے15نومبرکو سداپور میں اور30نومبر کو منڈگوڈ کے تحصیلداردفاتر میں صبح10بجے سے 1.30بجے دوپہر تک درخواستوں کی جانچ اور فیصلے کی کارروائی انجام دی جائے گی۔اس کے لئے مقررہ درخواست فارم پُر کرنے کے علاوہ سرکاری فیس کے بطور 1500روپے کاچالان اور دیگر ضروری دستاویزات منسلک کرنے ہونگے۔


Share: